پشاور: کڈنی ڈیزیز میں سرجری کے دوران مریض پر لال بیگ چلنے کی ویڈیو وائرل

لال بیگ کی موجودگی پر آپریشن تھیٹر کو 24 گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا ہے— فوٹو: اسکرین گریب
لال بیگ کی موجودگی پر آپریشن تھیٹر کو 24 گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا ہے— فوٹو: اسکرین گریب

پشاور میں حیات آباد انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزکے آپریشن تھیٹر میں سرجری کے دوران مریض پر لال بیگ چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مریض کی سرجری کے دوران اس پر لال بیگ چلتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں سرجری کرنے والے ڈاکٹر معاون عملے کو لال بیگ ہٹانے کا کہہ رہے ہیں۔

ڈاکٹر مزید کہتا ہے کہ یہ ہمارے آپریشن تھیٹر کی صفائی کی صورتحال ہے۔

دوسری جانب ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈائریکٹرپشاور انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے بتایاکہ لال بیگ کی موجودگی پر آپریشن تھیٹر کو 24 گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آپریشن دوسرے آپریشن تھیٹر منتقل کردیے گئے ہیں اور آپریشن تھیٹر صفائی یقینی بنانے کے بعد ہی کھولا جائے گا۔

مزید خبریں :