پاکستان
25 فروری ، 2012

بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی

اسلام آباد … ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم جانے کے بعدسردی کی شدت میں بھی کمی ہورہی ہے۔ تاہم بلوچستان بدستور سرد ہواوٴں کی لپیٹ میں ہے ،گلگت بلتستان کے بالائی ضلع استور میں آٹھ روز سے مسلسل ہونے والی برف باری تھمنے کے بعد موسم صاف ہوا تو جیسے زندگی لوٹ آئی۔ ایک ہفتے سے گھروں میں محصور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور اپنی مدد آپ کے تحت ہی برف ہٹانا شروع کردی۔ اسکردو، غذر، ہنزہ اور گلگت میں بھی موسم صاف ہوگیا ہے۔آزادکشمیر میں بھی بارش اور برف باری ختم ہونے کے بعد موسم خوش گوار ہے۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے میدانی علاقوں میں بھی مطلع صاف ہوچکا ہے۔ تاہم بالائی علاقوں میں ہلکے بادل چھائے ہوئے ہیں۔وادی کوئٹہ سمیت شمال مشرقی بلوچستان میں بھی مطلع صاف ہے۔ تاہم سائبیریا کی یخ بستہ ہوائیں چلنے کی وجہ سے سردی کی شدت برقرار ہے۔

مزید خبریں :