پہلے چھولے بھٹورے کی پلٹ پکڑو: لفٹ میں پھنسے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل

یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں پیش آیا جہاں ایک بلند بالا عمارت کی لفٹ پھنس گئی جس میں 3 نوجوان موجود تھے/ فوٹو اسکرین گریب
یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں پیش آیا جہاں ایک بلند بالا عمارت کی لفٹ پھنس گئی جس میں 3 نوجوان موجود تھے/ فوٹو اسکرین گریب

لفٹ میں پھنسے جوانوں نے ریسکیو کرنے والوں کو پہلے اپنی چھولے بھٹورے کی پلٹ کو لفٹ سے باہر نکالنے کا کہہ کر سب کو حیران کر دیا۔

اگر آپ لفٹ میں پھنس جائیں تو سب سے پہلے آپ کو لفٹ سے باحفاظت نکلنے کی فکر ہوتی ہے۔

اسی حوالے سے بھارت سے ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں 3 جوان لفٹ میں پھنسے ہیں لیکن انہیں اپنی جان سے زیادہ اپنے چھولے بھٹوروں کی پلیٹ کی فکر ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں پیش آیا جہاں ایک رہائشی عمارت کی لفٹ پھنس گئی جس میں 3 نوجوان موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لفٹ پہلی منزل پر پھنسی تھی اور تینوں نوجوانوں کے ہاتھ میں چھولے بھٹوروں کی پلیٹ تھی جسے بھارت میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان لفٹ میں 30 منٹ تک پھنسے رہے جس کے بعد انہیں ریسکیو کرنے کیلئے کچھ لوگ آئے تاہم اس دوران ایسا واقعہ پیش آیا جس کی کسی کو امید نہ تھی۔

تینوں نوجوانوں کو ریسکیو کرنے کے دوران ایک نوجوان نے پہلے اپنے چھولے بھٹوروں کی پلیٹ کو لفٹ سے باہر بحفاظت نکالنے کا کہا جس پر ریسکیو کرنے والے افراد بھی ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چھولے بھٹوروں کو ریسکیو کرنے کے بعد تینوں نوجوانوں کو لفٹ سے نکالا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی گردش کررہی ہے اور صارفین کی جانب سے ویڈیو پر مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :