آپشنز موجود ہیں لیکن صرف ایک میچ کی کارکردگی پر فیصلہ نہیں کر سکتے: حفیظ

شاہین آفریدی اور بابر اعظم ہی صرف اچھی کارکردگی کہ ذمے دار نہیں، ڈومیسٹک کے جن پلیئر کو موقع دیا انہوں نے اچھا پرفارم کیا: حفیظ__فوٹو: فائل
شاہین آفریدی اور بابر اعظم ہی صرف اچھی کارکردگی کہ ذمے دار نہیں، ڈومیسٹک کے جن پلیئر کو موقع دیا انہوں نے اچھا پرفارم کیا: حفیظ__فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پہلے بھی اچھے آپشنز موجود تھے اور آگے بھی ہیں، ایک میچ کی کارکردگی پر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔

پرتھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ یونٹ نے اچھا پرفارم نہیں کیا، سینئر کھلاڑیوں کا مطلب یہ نہیں صرف وہی پرفارمنس دیں گے۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے گزشتہ میچز میں اچھی پرفارمنس دی، گزشتہ میچز میں پرفارمنس سے اولین ترجیح سرفرا احمد تھے، سرفراز احمد کی گزشتہ کارکردگی کو 4 سے 5 ماہ گزر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی تمام آپشنز موجود تھے اب بھی موجود ہیں، صرف ایک میچ کی کارکردگی پر فیصلہ نہیں کر سکتے، محمد رضوان اچھا کھیل سکتے ہیں، فیصلہ سڈنی میں کنڈیشنز اور پچ دیکھ کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور بابر اعظم ہی صرف اچھی کارکردگی کہ ذمے دار نہیں، ڈومیسٹک کے جن پلیئر کو موقع دیا انہوں نے اچھا پرفارم کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ پرتھ میں اچھی کنڈیشنز تھیں، پہلے بھی جو بات کی اس کا مقصد یہ تھا کہ بیٹرز اور بولرز کے لیے یکساں مواقع ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کم بیک کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان ٹیم کسی بھی کنڈیشنز میں کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :