پاکستان
18 جنوری ، 2013

کراچی :کالعدم تحریک طالبان کے 2ملزمان گرفتار ،اسلحہ بر آمد

کراچی :کالعدم تحریک طالبان کے 2ملزمان گرفتار ،اسلحہ بر آمد

کراچی…کراچی میں پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے دومبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ہینڈ گرینڈ بر آمد کرلیے ہیں۔ایس ایس پی سی آئی ڈی را جا عمر خطاب کے مطابق کراچی کے علاقے بلال کا لو نی میں بھتا خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ مقا بلہ کے دوران 8 ملزمان فرار ہو گئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، 9 ایم ایم پستول اور 4 ہینڈ گرینیڈ بھی بر آمدکیے گئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے علاقائی گروپ عا لم افغانی سے ہے جوگزشتہ ایک سال سے کراچی کے صنعتی علاقوں میں کارروائیاں کرکے رقم افغا نستان بھیجا کر تے تھے۔

مزید خبریں :