پاکستان
18 جنوری ، 2013

دہشت گردی کے خلاف ایک نکتے پر جمع ہوناہوگا،سینیٹرشاہی سید

دہشت گردی کے خلاف ایک نکتے پر جمع ہوناہوگا،سینیٹرشاہی سید

کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی اداروں اور سیاسی جماعتوں کو ایک نکتے پر جمع ہونا ہوگا۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر شاہی سیدنے سوال کیا کہ جی ایچ کیو سمیت اہم دفاعی تنصیبات پر حملوں ،اہم حکومتی شخصیات ،عوامی نمائندوں ،قانون نافذ کرنے والوں اور ہزاروں بے گناہ شہریوں کی شہادتوں کے بعد اب کس چیز کا انتظار کیا جارہا ہے؟اُنہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لیے امن کا قیام ضروری ہے اور امن کے لیے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا خاتمہ کرنا ہوگا سینیٹر شاہی سیدنے کراچی میں ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی منظر امام کی تین محافظوں سمیت ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پر امن یوم سوگ پر تاجر برادری ،ٹرانسپورٹرز اور تمام شہریوں سے اِظہار تشکر کیا۔

مزید خبریں :