پاکستان
18 جنوری ، 2013

طاہر القادری کو کینیڈین حکام نے5 فروری کو طلب کر لیا

طاہر القادری کو کینیڈین حکام نے5 فروری کو طلب کر لیا

اسلام آباد…ڈاکٹرطاہر القادری کو کینیڈین حکام نے پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے 5 فروری کو کینیڈا میں طلب کر لیا ،تحریک منہاج القرآن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی مقبولیت سے خائف بعض عناصر نے کردار کشی کی مہم شروع کر رکھی ہے،ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں،ڈاکٹرطاہر القادری کے حوالے سے یہ خبریں گردش میں ہیں کہ کینیڈین حکام کی جانب سے اُنہیں طلب کیا گیا ہے ، ڈاکٹر طاہرالقادری سے وضاحت طلب کی جائے گی کہ کینیڈا میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دیتے ہوئے اُنہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان میں اُنہیں جان کا خطرہ ہے جبکہ آج کل وہ پاکستان کی سیاست میں ملوث ہیں اور جلسے جلوسوں کی قیادت کررہے ہیں ، اِس حوالے سے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قاضی فیض اسلام کاکہناتھا کہ کینیڈین حکام کی جانب سے نوٹسز کی خبریں حقائق کے برعکس ہیں ، ڈاکٹر طاہر القادری نے کینیڈین حکام کے سامنے کبھی غلط بیانی نہیں کی، اُن کی کینیڈا طلبی کی خبروں میں صداقت نہیں ، ترجمان منہاج القرآن قاضی فیض اسلام کا کہنا ہے کہ کردار کشی کی خبروں پر وہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :