Time 22 دسمبر ، 2023
پاکستان

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

کاغذات جمع کرواتے وقت امیدواروں کے ساتھ بڑی تعداد میں کارکن بھی موجود تھے، جو اپنے اپنے امیدوار کے حق میں نعرے لگاتے رہے— فوٹو: فائل
کاغذات جمع کرواتے وقت امیدواروں کے ساتھ بڑی تعداد میں کارکن بھی موجود تھے، جو اپنے اپنے امیدوار کے حق میں نعرے لگاتے رہے— فوٹو: فائل

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروانے کا سلسلہ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی، ن لیگ، مرکزی مسلم لیگ اور آزاد امیدواروں سمیت 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 46 سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مختلف جماعتوں کے16 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے جبکہ صرف 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 47 سے مختلف جماعتوں کے 23 امیدواروں نےکاغذات نامزدگی وصول کیے جبکہ صرف 9 امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کروائے۔

اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 سے 19 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے اور 11 امیدواروں نے مقررہ وقت میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے آزاد حیثیت سے حلقہ این اے 47 اور 48 کیلئے، میاں اسلم، کاشف چوہدری اور ملک عبد العزیز نے جماعت اسلامی کی طرف سے تینوں حلقوں کیلئے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ عمران اشرف اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ سے چوہدری شفیق الرحمان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

کاغذات جمع کرواتے وقت امیدواروں کے ساتھ بڑی تعداد میں کارکن بھی موجود تھے، جو اپنے اپنے امیدوار کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

مزید خبریں :