Time 22 دسمبر ، 2023
پاکستان

کراچی میں 25 دسمبر سے سردی کی شدت میں کمی کا امکان

جنوری کے آغاز سے شہر میں دوبارہ سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے: موسمیاتی تجزیہ کار/ فائل فوٹو
جنوری کے آغاز سے شہر میں دوبارہ سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے: موسمیاتی تجزیہ کار/ فائل فوٹو

کراچی میں 25 دسمبر سے سردی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور دن کا درجہ حرارت 28 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ جنوری کے آغاز سے شہر میں دوبارہ سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران شہر میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان بھی ہے۔

مزید خبریں :