پاکستان
19 جنوری ، 2013

اٹارنی جنرل کا جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شرکت سے انکار

اٹارنی جنرل کا جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شرکت سے انکار

اسلام آباد… اٹارنی جنرل عرفان قادر نے جوڈیشل کمیشن کے کل (ہفتہ ) بلائے گئے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے سیکریٹری جوڈیشل کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نامکمل ہے، پاکستان بارکونسل کی نمائندگی نہ ہونے کے باعث ان کی شرکت بے معنی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سندھ ہائی کورٹ کے ایک جج کو مستقل کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔

مزید خبریں :