پاکستان
19 جنوری ، 2013

چنیوٹ:ٹرک کی ٹکر سے دو طالبعلم جاں بحق ، 4 شدید زخمی

چنیوٹ:ٹرک کی ٹکر سے دو طالبعلم جاں بحق ، 4 شدید زخمی

چنیوٹ…چنیوٹ میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے دو طالبعلم جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ چنیوٹ میں سرگودھا روڈ پر دریائے چناب کے قریب پیش آیا، جہاں کالج سے چھٹی کے بعد موٹرسائیکل پر گھر جانیوالے سیکنڈ ایئر کے 6 طالبعلم سامنے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئے۔ حادثے میں دو طلبہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

مزید خبریں :