19 جنوری ، 2013
پشاور…پشاورکے نواحی گاوں بڈہ بیر ماشوخیل میں نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے لڑکیوں کے پرائمری اسکول کو اڑادیا،دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔پولیس نے جیونیوز کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے لڑکیوں کے پرائمری اسکول کے مین گیٹ کے قریب دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے کے نتیجے میں اسکول کے دوکمرے مکمل طورپر تباہ ہوئے جبکہ اسکول کے کئی دیگر حصوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔