پاکستان
19 جنوری ، 2013

جھنگ :پیشی پر جانیوالے 3افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

جھنگ :پیشی پر جانیوالے 3افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

جھنگ …جھنگ کے علاقے گڑھ مہا راجہ میں عدالت میں پیشی پر جاتے ہوئے 3افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔گڑھ مہاراجہ کے علاقے موضع عنات شاہ کے رہائشی ظفر،ملنگ علی اور ناصر علی احمد پور سیال میں قتل کے ایک مقدمے میں پیشی کے لئے سیشن کورٹ جارہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے بیٹھے ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ،ملزمان فرار ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔

مزید خبریں :