پاکستان
19 جنوری ، 2013

ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ، پہاڑوں سے ساحلوں تک ٹھنڈ کا راج

ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ، پہاڑوں سے ساحلوں تک ٹھنڈ کا راج

اسلام آباد…ملک میں سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔بالائی علاقوں میں درجہ حرارت مسلسل نیچے گر رہا ہے۔گلگت بلتستان میں کئی روزسے برفباری جاری ہے۔گلگت بلتستان کے اضلاع میں کئی روز سے جاری برفباری کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ دیامر میں بابوسرٹاپ ، نانگا پربت اور بٹوگا ٹاپ میں تیسرے روز بھی برف باری جاری ہے۔ ضلع استور کے نشیبی اور بالائی علاقوں میں بھی چار روز سے برف پڑرہی ہے۔ ممکنہ حادثات سے بچاوٴ کیلیے علاقے میں گاڑی چلانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ سائبیریا سے چلنے والی ہواوٴں نے بلوچستان اور سندھ کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔میدانی علاقوں میں درجہ حرارت نیچے گرنے سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔جس سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب اور خیبرپختون خوا میں بھی ٹھنڈ نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ گرم کپڑوں اور گرما گرم کھانوں کے رجحان میں اضافہ ہو گیا ہے۔ خشکی سردی سے موسمی بیماریاں بھی تیزی سے پھیل رہی ہیں۔آج ملک کا سرد ترین علاقہ قلات رہا جہاں درجہ حرارت منفی 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9، اسکردو منفی 5 مری منفی 3 اورگلگت میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :