19 جنوری ، 2013
رائیونڈ …رائیونڈ سٹی کے نواحی گاوں جودا کی ایک زیر تعمیر فیکٹری سے 4مزدوروں کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ انہوں نے کوئی زہریلا کھانا کھایا تھا رائیونڈ سٹی کے نواحی گاوں جودا کی ایک زیر تعمیر فیکٹری سے 4مزدوروں کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق چاروں مزدور فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں افضل ، اسلم، جاوید اور چاند شامل ہیں ، پولیس نے شبہ کا اظہار کیا ہے کہ ان مزدوروں نے رات میں کوئی زہریلا کھانا کھایا تھا ، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں اور پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی ۔