19 جنوری ، 2013
اسلام آباد…نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی موت کی اطلاع نیب حکام نے پولیس کو دی اور ان کے پہنچنے سے پہلے کمرہ بھی کھول لیا ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب حکام کی طرف سے کمرہ کھولنا غیر قانونی عمل ہے، کمرہ سے کوئی وصیت کا خط نہیں ملا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران فیصل کی پراسرارموت کے اطلاع نیب کے سب انسپکٹر کی طرف سے دی گئی اور پولیس کے پہنچنے سے پہلے ان کا کمرہ بھی کھول دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی اور مقدمہ کے اندراج کے لیے ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا۔تھانہ سیکرٹریٹ میں صرف کامران فیصل کی موت کی رپورٹ درج کی گئی ہے۔