پاکستان
19 جنوری ، 2013

جوڈیشل کمیشن کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا

جوڈیشل کمیشن کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا

اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہونا تھا ، گزشتہ روز اٹارنی جنرل عرفان قادر نے سیکرٹری جوڈیشل کمیشن ڈاکٹر فقیر محمد کے نام خط لکھا اورشرکت نہ کرنے بارے آگاہ کیا۔ اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان بار کونسل نے جوڈیشل کمیشن کے لئے اپنا نمائندہ نامزد نہیں کیا جبکہ صوبائی بار کونسلز کوبھی تحفظات ہیں اور ان کی موجودگی کے بغیر کمیشن کی تشکیل آئینی طور پر نامکمل ہوتی ہے ، اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ایسے نامکمل کمیشن کے اجلاس میں ان کی شرکت بھی بے معنی ہو گئی اس لئے وہ کمیشن کے اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے۔ اجلاس میں ہائیکورٹ سے ججوں کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کے معاملے پر غور کیا جانا تھا۔

مزید خبریں :