Time 26 دسمبر ، 2023
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ: زرتاج گُل کے کاغذات نامزدگی سے متعلق دائر درخواست مسترد

زرتاج گل کی جانب سے آر او کے کاغذات نامزدگی پر لگائے اعتراضات پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا— فوٹو:فائل
زرتاج گل کی جانب سے آر او کے کاغذات نامزدگی پر لگائے اعتراضات پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا— فوٹو:فائل

لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کی روپوش رہنما زرتاج گُل کے کاغذات نامزدگی سے متعلق دائر درخواست مسترد کردی۔

ہائی کورٹ ملتان بینچ میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گُل کےکاغذات نامزدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے زرتاج گُل کے کاغذات نامزدگی سے متعلق دائر درخواست مستردکردی۔ جسٹس محمد سرفراز ڈوگر نے زرتاج گل کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر درخواست مسترد کی۔

دوسری جانب نامعلوم مقام سے جاری بیان زرتاج گل کا کہنا تھاکہ مجھے گرفتار کرنے کیلئے ذاتی حیثیت میں طلب کیا جارہا ہے، ہر فورم پر اپیل کروں گی۔

خیال رہے کہ زرتاج گل کی جانب سے آر او کے کاغذات نامزدگی پر لگائے اعتراضات پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔ انہوں نے ڈی جی خان کے حلقہ این اے 185 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

مزید خبریں :