پاکستان
Time 27 دسمبر ، 2023

کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے 'کے فور' کے ٹھیکوں میں سنگین بےقاعدگیوں کا انکشاف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کو  پانی کی فراہمی کے منصوبے 'کے فور' کے ٹھیکوں میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیب کی آنکھوں سے بچنےکے لیے 27 ارب روپے کے منصوبے کو 9 ٹکڑوں میں بانٹا گیا، ان میں کلری بگھاڑ  فیڈر پختہ کرنے کے 27  ارب روپے کے ٹھیکے من پسند افراد کو دیےگئے، بے قاعدگیوں کے انکشاف پر نگران  سندھ حکومت  نےکلری بگھاڑ کے ٹھیکےکا عمل منسوخ کردیا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق من پسند ٹھیکیداروں کو  نوازنےکے لیے پروجیکٹ کو 9 حصوں میں تقسیم کیا گیا۔

سیکرٹری آبپاشی، سیپرا حکام  اور سندھ حکومت نے بے قاعدگیوں کا نوٹس لے لیا ہے۔

ٹھیکےکا عمل منسوخ کرکے متعلقہ حکام  اور  پروجیکٹ ڈائریکٹر کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، پروجیکٹ ڈائریکٹر حاجی خان جمالی کو  چیف سیکرٹری سندھ نے شوکاز  نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹرکو شوکاز نوٹس قانون توڑنے اور  سرکاری احکامات نظر انداز کرنے  پر دیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کے مطابق  قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم ترین منصوبےکا ٹھیکہ جلد ہی دیا جائےگا۔


مزید خبریں :