Time 29 دسمبر ، 2023
پاکستان

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کردی

نیپرا کی جانب سے یہ منظوری گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے/ فائل فوٹو
نیپرا کی جانب سے یہ منظوری گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی۔

نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے یہ منظوری گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے جس کے تحت جنوری تامارچ 2023کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے25 پیسےفی یونٹ جب کہ اکتوبر تا دسمبر 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے فی یونٹ کا اضافہ منظور کیا گیا ہے۔

نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ملک بھرمیں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے اضافے کی منظوری دی گئی جب کہ کےالیکٹرک صارفین سے وصولیاں جنوری، فروری اور مارچ 2024 میں کی جائیں۔

 نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

مزید خبریں :