آسٹریلیا سے شکست، ٹیم ڈائیریکٹر پاکستان نے امپائر کال پر سوال اٹھا دیا

امپائرز کے فیصلوں میں تسلسل نہیں جس کا ہمیں نقصان ہوا، بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے اور ہم سب بہتری چاہتے ہیں: ٹیم ڈائریکٹر پاکستان
امپائرز کے فیصلوں میں تسلسل نہیں جس کا ہمیں نقصان ہوا، بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے اور ہم سب بہتری چاہتے ہیں: ٹیم ڈائریکٹر پاکستان

میلبرن ٹیسٹ میں  آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے ٹیم ڈائیریکٹر محمد حفیظ نے امپائر کال پر سوال اٹھا دیا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ امپائرز کے فیصلوں میں تسلسل نہیں جس کا ہمیں نقصان ہوا، ٹیکنالوجی میں خامی کی وجہ سے وہ نتائج نہیں ملے جو ہم چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ ٹیکنالوجی وہ دکھاتی ہے جو کرکٹ کی روح کے مطابق نہیں ہوتا، بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے اور ہم سب بہتری چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امپائر کال پر شک رہتا ہے ایک ہی امپائر کال کبھی فیور میں جاتی ہے اور کبھی خلاف چلی جاتی ہے، جو اسپیشل ہٹنگ دا بال ہے اس پر ہمیشہ آؤٹ ہونا چاہیے، جب بھی بال تین اسٹمپ کو لگے گا وہ آؤٹ ہوتا ہے، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ امپائر کال کی وجہ سے ایک ٹیم فائدہ اٹھائے اور فیصلہ دوسری ٹیم کے خلاف جائے، اس ایریا میں بہتری کی گنجائش ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران محمد حفیظ کا کہنا تھا میلبرن ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، میچ کے اختتام سے آدھے گھنٹے تک ہماری پوزیشن اچھی تھی لیکن اہم موقع پر غلطیاں ہوئیں جس سے میچ ہار گئے، رضوان کے آؤٹ والا فیصلہ بھی ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔


مزید خبریں :