دنیا
Time 02 جنوری ، 2024

افغانستان کی عبوری حکومت کا سینیئر وفد اسلام آباد پہنچ گیا

افغان عبوری حکومت کے وفد میں افغان وزارت دفاع، اطلاعات اور انٹلی جنس حکام شامل ہیں: ذرائع— فوٹو:فائل
افغان عبوری حکومت کے وفد میں افغان وزارت دفاع، اطلاعات اور انٹلی جنس حکام شامل ہیں: ذرائع— فوٹو:فائل

افغانستان کی عبوری حکومت کا سینیئر وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق وفد کی قیادت سینیئر افغان طالبان رہنما اور گورنر قندھار کررہے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ افغان عبوری حکومت کے وفد میں افغان وزارت دفاع، اطلاعات اور انٹلی جنس حکام شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان عبوری حکومت کے وفد میں 9 سے 10 اراکین شامل ہیں، وفد دورہ پاکستان میں پاکستانی حکام سے دو طرفہ مذاکرات کرے گا۔

مزید خبریں :