دنیا
Time 07 مئی ، 2024

اسکول دیر سے آنے پر پرنسپل نے خاتون ٹیچر کی مار لگادی

تلخ کلامی سے بات یہاں تک پہنچ گئی کہ پرنسپل اور خاتون ٹیچر میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی—فوٹو: اسکرین گریب
تلخ کلامی سے بات یہاں تک پہنچ گئی کہ پرنسپل اور خاتون ٹیچر میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی—فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر آگرا کے ایک اسکول کی پرنسپل نے خاتون ٹیچر کو تاخیر سے اسکول آنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پرنسپل نے ٹیچر گُنجا چوہدری سے دیر سے آنے کی وجہ پوچھی جس کے بعد دونوں میں گہری تلخ کلامی ہوئی۔

تلخ کلامی سے بات یہاں تک پہنچ گئی کہ پرنسپل اور خاتون ٹیچر میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی، پرنسپل نے دیگر اساتذہ کی موجودگی میں گُنجا کو مارنا شروع کردیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنے بچاؤ کے لیے ٹیچر بھی پرنسپل پر ہاتھ اٹھا رہی ہیں۔

جب کہ ویڈیو بنانے والی خاتون ٹیچر مسلسل کہہ رہی ہیں کہ کیمرہ بند نہیں ہوگا اور ویڈیو بنے گی۔

آگرا کے اسکول کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے، جس میں صارفین نے آگرا پولیس کو مینشن کرتے ہوئے فوری طور پر پرنسپل کے خلاف قانونی کارروائی کا تقاضہ کیا ہے۔

دوسری جانب آگرا پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پرنسپل کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :