کھیل
Time 03 جنوری ، 2024

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایوارڈز 2023 کی مختلف کیٹیگریز کے لیے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے  مینز اور ویمنز  ٹی ٹوئنٹی کرکٹر اور ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے جس میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی کا نام شامل نہیں ہے۔

مینز کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں نیوزی لینڈ کےمارک چیپمین، یوگینڈا کے ایلپیش رامجانی، زمبابوے کے سکندر رضا اور بھارت کے سوریا کماریادیو شامل ہیں۔

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی 

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں  سری لنکا کی چماری اتاپتو، انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹون، ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز، آسٹریلیا کی ایلیسے پیری شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  آئی سی سی ایمرجنگ مینز کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں جنوبی افریقا کے جیرالڈ کوئٹزے، بھارت کے یاشاسوی جسوال، سری لنکا کے دلشن مدھو شنکا، اور نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا شامل ہیں۔

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی 

ویمنز ایمر جنگ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں شامل ہونے والی کھلاڑیوں میں بنگلادیش کی معروفا اختر، انگلینڈ کی لارین بیل، اسکاٹ لینڈ کی ڈار کےکارٹر اور آسٹریلیا کی پھوئبی لچ فیلڈ ہیں۔

آئی سی سی ایوارڈز کےفاتحین کا فیصلہ ووٹنگ کے ذریعے ہوگا،  ایوارڈز جیتنے والے کرکٹرز کا اعلان اس ماہ کے آخر میں ہوگا۔

مزید خبریں :