Time 12 مئی ، 2024
پاکستان

ویڈیو: لاہور میں ایس ایچ او پرانی انارکلی کا ملزمان پر تشدد

 لاہور میں ایس ایچ او پرانی انارکلی جاوید حسین کے ملزمان پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق  پرانی انارکلی پولیس نےاشتہاری کی تلاش میں چھاپا مارا تھا مگر  اشتہاری ملزم کےنہ ملنے  پر 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ایس ایچ او جاوید حسین پانچوں افراد کوتشدد کے بعد تھانے لے گیا۔

ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس ایچ او  پانچوں افراد کو دیگر اہلکاروں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ 

مزید خبریں :