کھیل
Time 06 جنوری ، 2024

آسٹریلیا میں غلطیاں ہوئیں لیکن ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی: ڈائریکٹر حفیظ کا وائٹ واش پر بیان

کچھ ایسے لمحات تھے جس سے ٹیم فوری فائدہ نہ اٹھاسکی جب کہ میلبرن ٹیسٹ میں کیچز ڈراپ ہونے کی وجہ سے شکست ہوئی: محمد حفیظ کی پریس کانفرنس/ فائل فوٹو
کچھ ایسے لمحات تھے جس سے ٹیم فوری فائدہ نہ اٹھاسکی جب کہ میلبرن ٹیسٹ میں کیچز ڈراپ ہونے کی وجہ سے شکست ہوئی: محمد حفیظ کی پریس کانفرنس/ فائل فوٹو

سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کے وائٹ واش کے دفاع میں آگئے۔

سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم ڈائریکٹرمحمد حفیظ نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم اچھی کرکٹ کھیلی ہے لیکن کچھ ایسے لمحات تھے جس سے ٹیم فوری فائدہ نہ اٹھاسکی جب کہ میلبرن ٹیسٹ میں کیچز ڈراپ ہونے کی وجہ سے شکست ہوئی، دورے پرغلطیاں بھی کیں جسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ایک تجویز دوں گا، آئی سی سی تمام کرکٹ بورڈزکے لیے اسٹینڈرڈ ٹیسٹ فیس لےکر آئے، تمام ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کوفیس برابر ملے، چاہے وہ کھلاڑی آسٹریلیا کا ہو یا کسی دوسرےملک کا ایک اسٹینڈرڈ ٹیسٹ فیس ہونی چاہیے۔

بابراعظم سے متعلق محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ بابر کو آرام دیا جاسکتا ہے، ان کو آرام دینے سے پہلےسوچنا ہوگا کہ وہ خود کیاچاہتے ہیں، اگر بابر کو لگتا ہے انہیں کسی جگہ مدد دے سکتے ہیں تو ہم موجود ہیں۔

ٹیم ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ کھلاڑی کسی تکنیک کوبہتربنانےکےلیے بھی بات کرسکتا ہے اور بابراعظم محنتی ہیں، پریکٹس میں بھرپورٹریننگ کرتے ہیں لیکن ان کو ایک بڑی اننگز کی ضرورت ہے، ایک بڑی اننگز  بابرکا اعتماد بحال کردےگی۔

حفیظ کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے مجھ سے بات کی اور آرام مانگا، ان کو ورک لوڈ کی وجہ سے آرام دیا ہے، ہم نہیں چاہتے تھے شاہین ورک لوڈ کی وجہ سےکسی انجری کا شکار ہوں، انجری کے بعد واپسی پر شاہین پر بہت لوڈ پڑا، نہیں چاہتے کہ ورک لوڈ کی وجہ سے کسی کا کیرئیر خراب ہوجائے، اس لیے یہ تاثرغلط ہےکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی وجہ سے شاہین کوآرام دیا گیا جب کہ نسیم شاہ انجری کا شکار ہیں اور ایسا نہیں کہ وہ نہیں توٹیم نہیں چلےگی۔

مزید خبریں :