06 جنوری ، 2024
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نےکہا ہےکہ اپوزیشن جماعتیں میری مقبولیت سے خائف ہیں، اُن کو دن رات خواب میں بھی میں ہی نظر آتا ہوں جس کی وجہ سے یہ لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہوچکے ہیں۔
نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نےکہا کہ 8 فروری کا دن باریاں بانٹنے والوں کی سیاست کا آخری دن ہوگا۔
پرویز خٹک نےکہا کہ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو اندھیرے میں رکھا اور ووٹ حاصل کرکے اپنے منشور پر عمل نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ نو مئی کا دن پاکستان کے 22 کروڑ عوام کبھی نہیں بھول سکتے۔