بھارتی گلوکارہ نے 140 زبانوں میں پرفارم کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نے  بیک وقت 12،10 نہیں بلکہ حیران کن طور پر 140 زبانوں میں پرفارم کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں اپنا نام درج کروالیا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سچیتا ستیش نے نومبر میں دبئی میں  موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونے والے کانسرٹ میں 9 گھنٹوں میں 140 زبانوں میں پرفارم کرکے سب کو حیران کر دیا۔

سچیتا ستیش نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ 'مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ خدا کے فضل سے میں نے 24 نومبر  کو موسمیاتی تبدیل کے لحاظ سے اپنے کنسرٹ کے دوران 9 گھنٹوں میں 140 زبانوں میں گا کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے'۔ 

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام نے بھی سچیتا ستیش کے ریکارڈ کی تصدیق کردی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈزکے مطابق سچیتا نے دبئی میں بھارتی قونصلیٹ آڈیٹوریم میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے 140 زبانوں میں پرفارم کر کے ریکارڈ اپنے نام کیا۔

140 زبانوں کا انتخاب ان 140 ممالک کی نمائندگی کے لیے کیا گیا جنہوں نے دبئی میں موسمیاتی تبدیلی کے COP 28 سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

مزید خبریں :