20 جنوری ، 2013
واشنگٹن…واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے میوزک کنسرٹ میں امریکی خاتون اول مشعل اوباما اور انکی دونوں بیٹیوں نے شرکت کرکے چار چاند لگادیئے ۔ واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کردہ کنسرٹ اپنے عروج پر تھا جہاں فوجیوں کے خاندانوں کے بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی مشعل اوباما اور انکی بیٹیوں ساشا اور مالیا کی موجودگی نے کنسرٹ میں شریک افراد کے جوش و خروش میں اضافہ کردیا۔2009 سے امریکا میں ہر سال ملٹری فیملیز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خاتون اول کی جانب سے اس کنسرٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔