آسٹریلیا: بچوں کے رونے پر کیفے انتظامیہ نے فیملی کو باہر نکال دیا

انتظامیہ نے کیفے سے نا جانے پر پولیس کو بلانے کی بھی دھمکیاں دیں، کیفے انتظامیہ کا ایسا سلوک نامناسب تھا: خاتون کا مؤقف/ فائل فوٹو
انتظامیہ نے کیفے سے نا جانے پر پولیس کو بلانے کی بھی دھمکیاں دیں، کیفے انتظامیہ کا ایسا سلوک نامناسب تھا: خاتون کا مؤقف/ فائل فوٹو

آسٹریلیا میں بچوں کے رونے پر کیفے کے مالک نے فیملی کو باہر نکال دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلیا کے میگنیٹک جزیرے پر قائم ایک کیفے میں پیش آیا جہاں جوڑا اپنے دو بچوں کے ساتھ کیفے میں کھانے پینے کیلئے گیا تھا۔

بچوں کی ماں لورا ایڈورڈز نے بتایا کہ انتظامیہ نے کیفے سے نا جانے پر پولیس کو بلانے کی بھی دھمکیاں دیں، کیفے انتظامیہ کا ایسا سلوک نامناسب تھا۔

خاتون نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی اور میگنیٹک جزیرے پر رہنے والوں کو کیفے کا بائیکاٹ کرنے کا کہا۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیفے کے مالک نے اپنا مؤقف پیش کیا کہ بچوں کے رونے پر انہیں فوری ہی باہر نہیں نکالا گیا، بچے تب رونا شروع ہوئے جب والدین کی جانب سے دونوں بچوں کو ایک ہی آئسکریم کو کھانے کا کہا گیا جس میں سے ایک بچے نے غصے میں کیفے کے کاؤنٹر پر رکھی سجاوٹ کو خراب کردیا جب کہ دوسرے نے اسٹیل کے گلدان کو زمین پر پھینکا۔

کیفے کے مالک نے  بتایا کہ بچوں کی اس حرکت کے باوجود بھی کیفے نے ان کے رونے کو 15 منٹ تک برداشت کیا، بچوں کے رونے کی وجہ سے کیفے میں موجود دیگر افراد بھی پریشان ہورہے تھے جس وجہ سے والدین کو کیفے سے جانے کا کہا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ والدین سے مودبانہ گزارش کرتے ہوئے کیفے سے جانے کا کہا گیا تھا تاہم والدین لڑنے لگے اور غصے سے نہ جانے کا کہا جس پر پولیس کو بلانے کا کہا گیا۔

مزید خبریں :