13 جنوری ، 2024
سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا نے اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلےکے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواستیں دائرکردیں۔
ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کی جانب سے ان کے بیٹے حسنین مرزا نے درخواستیں دائر کیں جس میں کہا گیا ہےکہ ریٹرننگ افسر نے ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے، الیکشن ٹربیونل نے بھی ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کو بینک نادہندہ ہونے پر الیکشن کیلئے نااہل قراردیا گیا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ ذوالفقارمرزا، فہمیدہ مرزا نے این اے 223 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جب کہ ذوالفقار مرزا نے پی ایس 70, 71 اور 72 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔