21 جنوری ، 2013
کابل…افغان دارالحکومت کابل آج صبح سویرے خود کش کار حملے کے بعد دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھا۔ایک غیر ملکی خبر ایجنسی نے پولیس اور عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے بارڈر پولیس کے کمپلیکس کے ارد گرد ہوئے ہیں۔ یہ کمپلیکس پارلیمنٹ کو جانے والی سڑک پر واقع ہے۔ حملہ کے بعد کمپلیکس سے گہرا دھواں اٹھتا دکھائی گیا۔ ذرائع کے مطابق کم سے کم تین خود کش حملے کئے گئے جس کے بعدسیکیورٹی فورسز اور حملہ اوروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ذرائع نے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ایک پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا کار خود کش حملہ کا تھا ،جس کے بعد مزید دھماکے ہوئے اور فائرنگ ہوئی۔گزشتہ ہفتہ بھی کابل میں انٹیلیجنس ایجنسی کے صدر دفتر پر ایک گروپ نے خود کش حملہ کیا تھا۔