21 جنوری ، 2013
نئی دلی…سابق بھارتی وزیر اعظم راجیو گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی کو بھارتی حکمران جماعت کانگریس کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔راہول گاندھی کو پارٹی کے بحیثیت نائب صدر انتخاب کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کانگریس آئندہ انتخابات میں انہیں وزیر اعظم کے عہدے کے لیے کھڑا کرے گی۔راہول گاندھی کے انتخاب کا کانگریس جماعت سمیت دیگر حلقوں کی جانب سے بھی خیر مقدم کیا گیا اور اعلان کے سامنے آتے ہی کانگریس کے کارکنوں نے آتش بازی کی اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔