دنیا
Time 14 جنوری ، 2024

اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کے بہنوئی پر منشیات کے الزام میں فرد جرم عائد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد فرسٹ منسٹر حمزہ  یوسف کے بہنوئی پر منشیات کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق رامسے النکلا کو گزشتہ دنوں  ایک گھر میں توڑ  پھوڑ کی اطلاع کے بعدگرفتار کیا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ رامسے النکلا کے علاوہ  ایک اور  مرد اور ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا، ان پر بھی فرد جرم عائدکی گئی ہے۔

اسکاٹش پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ڈنڈی شہر کے علاقے بالمورل گارڈن میں چند افراد نے نشے کی حالت میں نجی عمارت میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی، جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

مزید خبریں :