16 جنوری ، 2024
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے اپنی ہی پارٹی کے ترجمان رؤف حسن کو سازشی قرار دے دیا۔
پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن نے نجی ٹی وی کے ایک شو میں شیر افضل مروت کے بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیر افضل مروت کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں، پارٹی ان کے کسی بیان کو اون نہیں کرتی۔
پارٹی ترجمان کی گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے اپنے ایک بیان میں رؤف حسن کو سازشی قراردیا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ترجمان رؤف حسن نے الیکٹرانک میڈیا پرمیرے خلاف 4 بار بات کی، رؤف حسن سازشی ہیں اوراکثرپارٹی میں دراڑیں ڈالنے میں مصروف رہتے ہیں۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ میرے خلاف یہ مہم سندھ کی کامیاب مہم کونیچا دکھانے کیلئےشروع ہوئی ہے، میری عمران خان سے درجن بھر وکلا اوربہنوں کے ہمراہ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ رؤف حسن بانی پی ٹی آئی مخالف صحافیوں کو ٹکٹ دلواناچاہتے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی اور جے یو آئی شیرانی گروپ الائنس ختم کرایا، رؤف حسن نگران حکومت میں موجود اپنے بھائی فوادحسن فوادکیلئےکام کررہا ہے۔