دنیا
21 جنوری ، 2013

دُنیا کے مختلف ممالک میں سردی کے باعث معمولات زندگی متاثر

دُنیا کے مختلف ممالک میں سردی کے باعث معمولات زندگی متاثر

کراچی…دُنیا کے مختلف ممالک میں سردی اپنا رنگ دکھا رہے ہے، جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شدید سردی اور برفباری کے باعث اب تک ایک سو 36 پروازیں تعطل کا شکار ہیں۔ رات بھر سے جاری برفباری نے شہر میں 2 انچ موٹی برف کی تہ جمادی ہے۔سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معطل ہے۔برطانیہ کے متعدد شہروں ساوٴتھ انگلینڈ ،ویل اور مڈلینڈ میں میں 8سینٹی میٹر تک برف جم چکی ہے۔ برمنگھم ائیر پورٹ پر 2 گھنٹے کے لیے تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔بیلجیئم میں نومبرسے شروع ہونے والی سردی کی لہر اب تک جاری ہے۔سڑکوں پر پھسلن اور دھند کی وجہ سے دارالحکومت برسلز میں ڈرائیوز گاڑیاں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا رہے ہیں۔بھارت کے شمالی حصے میں ہونے والی برف باری نے متعدد علاقوں میں بجلی اورپانی کی فراہمی معطل کردی اور اہم شاہراہیں ،بند کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :