21 جنوری ، 2013
نئی دہلی…بھارت میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔بھارتی پنجاب میں ایک خاتون کو بربریت کا نشانہ بنانے کے بعد چلتی گاڑی سے باہر پھینک دیا گیا۔متاثرہ لڑکی چندی گڑھ نوکری کے لیے انٹرویو دینے گئی تھی جہاں سے واپسی پر مرد اور خواتین سمیت تین افراد نے اس کو اغواء کرلیا اور دو روز تک زیادتی کا نشانے بنانے کے بعد بھٹنڈا کے قریب چلتی گاڑی سے باہر پھنک دیا۔خاتون کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔