19 جنوری ، 2024
کراچی: عدالت نے امریکی شہریت رکھنے والے بچے کو باپ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں امریکی شہریت رکھنے والے بچے روحان شیخ کی باپ کو حوالگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد فاروق ابڑو نے بچے کی باپ کو حوالگی سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے 5 سال کے روحان شیخ کو والد کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔
خاتون طلاق لینے کے بعد بچے کو امریکا سے پاکستان لے کر آئی تھی جس پر بچے کی حوالگی کے لیے امریکی شہری فراز شیخ نے درخواست دائر کی تھی۔