پاکستان
21 جنوری ، 2013

کراچی: منگھو پیر میں پولیس کی کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

کراچی: منگھو پیر میں پولیس کی کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

کراچی … سی آئی ڈی پولیس نے منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد میں کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی ڈی نے منگھو پیر کے علاقے سلطان آباد میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان شیر خان گروپ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کی شناخت عبد الوحید عرف ماما، کریم خان عرف ملنگ، شعیب عالم اور عادل نواب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 30کلوگرام دھماکا خیز مواد، 4 دستی بم، 3 کلاشنکوف، 3 پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی نے بتایا کہ ملزمان شہر میں بم دھماکوں، پولیس افسران کے قتل اور بھتا خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ گرفتار ملزم عادل نواب بنوں جیل پر طالبان حملے میں فرار ہو گیا تھا۔ چوہدری اسلم نے بتایا کہ ملزم عادل نواب بم بنانے کا ماہر ہے اور کراچی میں ملزمان کو دہشت گردی کی تربیت بھی فراہم کررہا تھا۔

مزید خبریں :