ایک کتے نے 170 فٹ گہری کھائی میں گرنے والی خاتون کی زندگی بچا لی

یہ واقعہ ہونولولو کے قریب پیش آیا / فائل فوٹو
یہ واقعہ ہونولولو کے قریب پیش آیا / فائل فوٹو

انسانوں کا سب سے زیادہ وفادار جانور کتوں کو سمجھا جاتا ہے اور وہ اپنے مالکان کی زندگی بچانے کے لیے کچھ بھی کرلیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک حیرت انگیز واقعہ امریکا میں سامنے آیا جہاں ایک کتے نے 150 فٹ سے زائد گہرائی میں گر جانے والی اپنی مالکہ کی زندگی بچالی۔

امریکی ریاست ہوائی کے شہر ہونولولو کے قریب 35 سالہ خاتون ایک پہاڑی سے 170 فٹ نیچے جاگری تھی۔

خاتون کے گرنے کے بعد ان کے کتے نے بے تابی سے بھونکنا شروع کر دیا اور یہ پکار وہاں قریب موجود افراد نے سن لی۔

ہونولولو فائر ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ ہائیکرز کے ایک گروپ نے 15 جنوری کو فون کرکے کھائی سے ایک کتے کے بھونکنے کی آواز کو رپورٹ کیا تھا۔

امدادی ٹیم نے وہاں پہنچ کر 20 فٹ نیچے موجود کتے کو ڈھلوان سے ائیر لفٹ کے ذریعے بحفاظت نکال لیا۔

اس موقع پر ہیلی کاپٹر کے پائلٹ مزید گہرائی میں کسی چیز کو دیکھا۔

اس کے بعد ہیلی کاپٹر کو نیچے کیا گیا تو ایک بیگ ملا جس میں سامان بھرا ہوا تھا۔

امدادی ٹیم نے کتے کے گردن میں موجود کالر کو دیکھا تو اس پر خاتون کا نام اور فون نمبر لکھا ہوا تھا، جس پر کال کی گئی تو کسی نے جواب نہیں دیا۔

پولیس نے خاتون کے گھر جاکر انہیں تلاش کرنے کی کوشش کی مگر گھر خالی پڑا تھا۔

مگر جب خاتون کی گاڑی قریب ہی پارک ملی تو پھر بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی اور بہت جلد انہیں کھائی میں ڈھونڈ لیا گیا۔

خاتون کو اسٹریچر پر رکھ کر ہیلی کاپٹر کے ذریعے اوپر پہنچایا گیا اور پھر وہاں سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

امدادی ٹیم کی جانب سے خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

مزید خبریں :