کاروبار
Time 22 جنوری ، 2024

ماہر معیشت نے 300 یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی کو ناممکن قراردیدیا

سیاسی جماعتوں کو اس سے اجتناب برتنا چاہیے، سچ بتانے کی بہت زیادہ ضرورت ہے، اقتدار میں آنے کے بعد وہی کیا جائے گا جو آئی ایم ایف کہہ رہا ہوگا: خرم شہزاد/ فائل فوٹو
سیاسی جماعتوں کو اس سے اجتناب برتنا چاہیے، سچ بتانے کی بہت زیادہ ضرورت ہے، اقتدار میں آنے کے بعد وہی کیا جائے گا جو آئی ایم ایف کہہ رہا ہوگا: خرم شہزاد/ فائل فوٹو

کراچی: ماہر معیشت خرم شہزاد نے کہا ہے کہ 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنا ممکن نہیں،

جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر معیشت خرم شہزاد نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جاسکے، سیاسی جماعتوں کو اس سے اجتناب برتنا چاہیے، سچ بتانے کی بہت زیادہ ضرورت ہے، اقتدار میں آنے کے بعد وہی کیا جائے گا جو آئی ایم ایف کہہ رہا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سولر پاور سے بہت زیادہ بجلی نہیں پیدا کی جاسکتی، ہمیں پانی سے بجلی بنانے کی طرف جانا پڑے گا، یہ ہوسکتا ہے کہ بجلی میں شامل کیے گئے ٹیکس کم کیے جائیں، بجلی کے نرخوں کو نیچے لانے کیلئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔

واضح رہےکہ عام انتخابات 2024 کی انتخابی مہم کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ (ن) لیگ کے حمزہ شہباز نے بھی یہی دعویٰ کیا ہے۔

مزید خبریں :