22 جنوری ، 2013
کراچی …کراچی میں نارتھ کراچی کے علاقے میں اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر واقع فلیٹ کے باہر آتش گیر مادے کے حملے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایس نارتھ کراچی کے مطابق نارتھ کراچی میں ناگن چورگی کے قریب پرل اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر واقع فیلٹ کے باہر آتش گیر مادے سے حملہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ ٹینس بال میں بنائے گئے بم کے پھٹنے سے ہوا ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد بھائی ہیں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت اعجاز، الطاف اور طاہرہ خاتون کے نام سے ہوئی ہے۔