24 جنوری ، 2024
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی( کیسکو) کو شوکازنوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نیپرا نے کیسکو کےخلاف کارروائی کا حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق کیسکو میں کرنٹ سے بچاؤ کے انتظامات ناقص ہیں۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ کیسکو ڈیڑھ سال میں اپنے پی سی سی پولزکی اوسط تعداد بتانے میں ناکام رہی ہے اور کرنٹ سے بچاؤ پر کیسکوکی کارکردگی بہت سست ہے۔
نیپرا کے حکم نامےکے مطابق کیسکو ڈیڑھ سال میں حفاظتی انتظامات کی حکمت عملی دینے میں ناکام رہی، کمپنی کی گراؤنڈ پرفارمنس صفر ہے جب کہ حفاظتی انتظامات سے متعلق کیسکو کا رویہ انتہائی غیرسنجیدہ ہے۔
واضح رہے کہ نیپرا نے کرنٹ لگنے سے اموات پربجلی کمپنیوں کی کارکردگی پرتحقیقات کی تھیں۔