22 جنوری ، 2013
کراچی…افضل ندیم ڈوگر…شاہ زیب قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہ رُخ کے میڈیکل ٹیسٹ کے مطابق اُس کی عمر17 سے18 سال ہے۔گزشتہ روز ملزم شاہ رخ کی عمر کا تعین کرنے کے لئے سول اسپتال میں پولیس سرجن ڈاکٹر جلیل کی سربراہی میں ٹیم نے اُس کے میڈیکل ٹیسٹ لئے تھے،ذرائع کے مطابق رپورٹ تیار کرلیا گئی ہے جس میں ملزم شاہ رخ جتوئی بالغ یا سن بلوغت کے قریب بتایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاسپورٹ پرملزم شاہ رخ جتوئی کی عمر 17 سال ایک مہینہ ہے۔