پاکستان
22 جنوری ، 2013

کامران فیصل ہلاکت، ڈی جی ایچ آر نیب کوثر اقبال ملک کو شامل تفتیش کرنیکا فیصلہ

کامران فیصل ہلاکت، ڈی جی ایچ آر نیب کوثر اقبال ملک کو شامل تفتیش کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد…نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی ہلاکت کیس میں نیب کے ڈی جی ایچ آر کوثر اقبال ملک کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کے ڈی جی ایچ آر کوثر اقبال ملک نے کامران فیصل پر دباوٴڈالا تھااور ان سے تفتیش سے الگ ہونے کے لیے پرانی تاریخ یعنی 15 نومبر 2012 کا بیان حلفی مانگا تھا ، ان سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنا استعفیٰ دیں اور اس میں وجہ تحریر کریں کہ وہ سپریم کورٹ کے دباوٴ میں آ کر مستعفی ہو رہے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایچ آر کوثر اقبال ملک کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے ۔

مزید خبریں :