پاکستان
22 جنوری ، 2013

لاہور:سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا7واں دِن

لاہور:سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا7واں دِن

لاہور…لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ساتویں روزبھی جاری ۔ینگ ڈاکٹرزآوٴٹ ڈورکی بجائے اسپتالوں کے برآمدوں میں مریضوں کوچیک کرتے رہے۔ معاون خصوصی محکمہ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کاکہناہے کہ40 سے زائد ڈاکٹروں نے معافی نامے لکھ دئیے۔لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے ساتویں روزبھی پارکنگ شیڈز اورکھلے مقامات پرکیمپ لگائے رکھے،وہ مریضوں کوچیک کرکے اپنی مخصوص پرچیاں تو تھما تے رہے،مگر اِن پرچیوں پرنہ اُنہیں دوا ملی،نہ ٹیسٹ ہوئے،ہڑتالی ڈاکٹروں کاکہناہے، انتقامی کارروائیاں ختم ہونے تک آوٴٹ ڈورز میں کام نہیں کریں گے۔دوسری طرف پنجاب حکومت کے معاونِ خصوصی خواجہ سلمان رفیق کاکہناہے کہ40 سے زائد ڈاکٹروں نے معافی نامے جمع کرا دئیے، محکمہ صحت تجربہ کارڈاکٹروں کوکھونانہیں چاہتا ،گوجرانوالہ واقعے میں ملوث ڈاکٹروالدین کے ساتھ آکر معافی مانگ لیں، معاف کردیاجائے گا،لیکن جوڈاکٹرآوٴٹ ڈور میں کام نہیں کریں گے انہیں غیر حاضر تصورکیاجائے گا۔

مزید خبریں :