پاکستان
22 جنوری ، 2013

نیب پنجاب کے دفتر میں ملازمین کی دوسرے روزبھی ہڑتال

نیب پنجاب کے دفتر میں ملازمین کی دوسرے روزبھی ہڑتال

لاہور…کامران فیصل کی پْر اسرار موت کے خلاف لاہورمیں نیب پنجاب کے دفتر میں ملازمین نے دوسرے روزبھی کام چھوڑ ہڑتال کررکھی ہے،،ڈی جی نیب پنجاب خورشید انور بھنڈر نے ہڑتالی ملازمین کویقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کام پر واپس آجائیں ، کامران فیصل کی موت کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔نیب پنجاب کے ملازمین نے بازووٴں پرسیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں اوروہ دفاتر سے نکل کر گراوٴنڈ میں بیٹھے ہوئے ہیں،اُن کا مطالبہ ہے کہ کامران فیصل کی موت کی تحقیقات حاضر سروس جج سے کرائی جائے ، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم مقرر کی جائے اورنیب ملازمین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے،،ڈی جی نیب پنجاب خورشید انور بھنڈرنے ہڑتالی ملازمین سے مذاکرات کرکے اُنہیں یقین دہانی کرائی کہ کامران فیصل کی موت کی مکمل تحقیقات کی جائے گی،ہڑتالی ملازمین کام پر واپس آجائیں۔

مزید خبریں :