پاکستان
22 جنوری ، 2013

صوابی : اسکول کے باہر کھڑی بسوں میں دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

صوابی : اسکول کے باہر کھڑی بسوں میں دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

صوابی …صوابی میں چھوٹا لاہور کے قریب قائد اعظم انٹر نیشنل پبلک اسکول کے باہر کھڑی دو بسوں میں دھماکے ہوئے۔تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعہ صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں پیش آیا،جہاں قائد اعظم انٹر نیشنل پبلک اسکول کے باہر کھڑی دو بسوں میں دھماکوں ی سے اسکول کے بچوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔دونوں بسیں صبح ساڑھے آٹھ بجے بچوں کو لے کر قائد اعظم انٹر نیشنل پبلک اسکول پہنچی تھیں۔ بسوں میں دھماکوں کے بعد والدین خود اسکول پہنچے اور اپنے بچوں پرائیوٹ ٹرانسپورٹ کے ذریعے گھر لے کر گئے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :