پاکستان
22 جنوری ، 2013

کراچی میں نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی،چیف الیکشن کمشنر

کراچی میں نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی،چیف الیکشن کمشنر

کراچی…چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کا کہناہے کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی،انہوں نے کہا کہ یہ عہدہ مشن سمجھ کر لیا ہے ،شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کرائے بغیر کہیں نہیں جاوٴں گا۔ چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کراچی میں گھر گھر انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اس دفعہ شفاف الیکشن نہیں ہوئے تو پاکستان کا مستقبل روشن نہیں ہوگا،یہ عہدہ مشن سمجھ کر لیا ہے ،فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے بغیر کہیں نہیں جاوٴں گا۔چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی،شہر میں گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کا عمل بھی بہت مشکل ہے لیکن اس کے باوجود الیکشن کمیشن کا عملہ شفاف طریقے سے یہ کام کررہا ہے ، ایک سوال پر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ امن وامان کا مسئلہ نہیں اس لئے ووٹرز کی تصدیق کے عمل میں فوج کی ضرورت نہیں پڑی ، کور کمانڈ رسے بات ہوئی ہے اُن کہنا ہے کہ نفری نہیں لیکن ضرورت پڑنے پر فوج کی مدد لی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :