22 جنوری ، 2013
اسلام آباد…وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کا معاملہ امریکی حکام اور پاکستان میں امریکی سفیر کے سامنے اٹھایا جائے گا۔سینٹ میں بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے عالمی قوانین اور پاکستان کی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں،امریکہ سے یہ معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھایا جاتا رہا ہے،سی آئی اے کی طرف سے ڈرون حملے جاری رکھنے کے بیان پر امریکہ کی طرف سے کوئی وضاحت نہیں آئی، امریکی حکام اور پاکستان میں امریکی سفیر کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا جائے گا۔